Official Web
آج کے اخبارات


 

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر…

چین سے

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

راولپنڈی: چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آبدوز کی افتتاحی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف…

بین الاقوامی

مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار

نئی دہلی: بھارتی ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مسلسل 10 برس سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مودی سرکار ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کے خواہش مند ہیں۔ نریندر مودی تیسری مرتبہ بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بڑے مارجن سے جیتنے کا دعویٰ…

صنعت و تجارت

آج چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈوانس پورٹس اینڈ کنٹینر مولرمائرک (اے پی ایم ) ٹرمینلز…

ڈينش وفد سے پاکستان میں مائرک اور اے پی این ٹرمنلز کی پاکستان کے بحری سیکٹر میں آپریشن کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے معاہدے سے متعلق ارادے کو سراہا گیا انہوں نے پاکستان کے سی پورٹ کی صلاحیت اورچین ۔ سینٹرل ایشیا اور افغانستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ٹرانزٹ کارگو /کنٹینر کی کارگو ہنڈلنگ پر روشنی ڈالی

تعلیم و صحت

ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق

برسٹل: ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد ِجگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے جسے (fatty liver disease) کہا جاتا ہے۔جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر 5 میں سے ایک اس …

کھیل

بابر آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل رضوان کے فٹ ہونے کیلئے پرامید

لاہور:  قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد رضوان آئر لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہیں، انکی کمی محسوس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے میچز میں آرام دے کر فٹنس بحال…