Official Web

مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق

شاور: وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق یونین کونسل منگا کے رہائشی 46 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان 46 میں سے 39 افراد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ، وہ انہیں سامنے لائیں گے، ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔