Official Web

بجلی بچت کیلیے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور کراچی ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وزارت ریلوے نے تجاویز طلب کر لی ہیں جب کہ مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سینئرافسران نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں کہاکہ اس نظام کی تنصیب سے بجلی کی بجت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔