Official Web

ویرات کوہلی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

جوہانسبرگ: بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کوہلی نے اپنے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست اور تنقید کے بعد کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔