Official Web

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا

آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا۔

رواں برس سولہ اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے، فائنل تیرہ نومبر کو رکھاگیاہے، مجموعی طورپر پینتالیس میچز کھیلیں جائیں گے، یہ کن شہروں اور کن تواریخ میں ہوں گے ، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

رپورٹس کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر اکیس جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائے گا۔آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرناہے۔