Official Web

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کاصرف ایک پہلوہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر ایپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور ہر بات چیت کی گئی۔