Official Web

امریکہ فوری طور پر دنیا بھر میں قائم اپنی خفیہ جیلیں بند کرے۔چینی وزارت خارجہ

بدنامِ زمانہ ،گوانتاناموبے کے قیام کے بیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 12 جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ گوانتانامو بےکی جیل ،دنیا میں انسانی حقوق کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، امریکہ کوفوری طور پر گوانتانامو بےاوردنیا بھر میں قائم خفیہ جیلوں کو بند کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین کے ایک ٹیم نے 10 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ،گوانتانامو بے جیل کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے مقدمات کے بغیر تشدد کرنا اور اپنی مرضی سے حراست میں رکھنا، ناروا سلوک ہے اور یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اس کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے لیے اگر کوئی ’’حراستی کیمپ‘‘ ہے تو وہ گوانتاناموبے جیل ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں امریکی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے متعدد سکینڈلز بارہا اخبارات میں شائع ہوئے، جس پر عالمی برادری نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور امریکی فریق نے بارہا اس جیل کو بند کرنے کا وعدہ بھی کیالیکن آج، 20 سال بعد بھی  گوانتاناموبے میں  39 افراد قید ہیں، جن میں سے صرف مٹھی بھر پرہی الزام عائد کیا گیا ہے یا سزا سنائی گئی ہے۔