Official Web

گلوکار شہزاد رائے آبادی اور فیملی پلاننگ کے سفیر مقرر

حکومت نے سماجی کارکن اور معروف گلوکار شہزاد رائے کو  آبادی اور فیملی پلاننگ کا سفیر مقرر کر دیا۔

شہزاد رائے کو سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی ٹاسک فورس پاپولیشن میٹنگ میں کیا گیا۔

گلوکار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں آبادی وسائل کے مقابلے میں زيادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور شہزاد رائے اس مد میں عوام میں آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شہزاد رائے اس سے پہلے بچیوں کی تعلیم، اسکولوں میں بنیادی سہولیات سمیت ديگر سماجی کاموں میں بھی حکومتوں کو مدد فراہم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔