Official Web

2021 ہوا رخصت،نیوزی لینڈ میں لائٹ شو کیساتھ 2022 کا آغاز

آکلینڈ:2021رخصت ہوا اور نیوزی لینڈ میں لائٹ شو کے ساتھ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں 2022کا آغاز ہوگیا، نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان میں بھی 2022کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، منچلوں نے کمر کس لی ہے جبکہ انتظامیہ بھی چوکس ہوچکی ہے، لاہور میں آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کراچی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔