Official Web

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے جاری، ناکامی کا تاثر غلط ہے: شوکت ترین

اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے جاری، ناکامی سے متعلق تاثر غلط ہے، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بینکر ہمیشہ ڈومور کا ہی مطالبہ کرتا ہے، ماضی میں ہماری برآمدات اتنی اچھی نہیں رہیں۔ مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری آ رہی ہے تاہم تھوڑا وقت درکار ہے۔

قبل ازیں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کی ناکامی کی خبروں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے، وہیں سے دوبارہ آغاز ہو گا، گفتگو ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں۔ وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں، سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بھی واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے۔