Official Web

امریکہ ایک بار پھر انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ، لیکن اسے اپنی پرانی روش ترک کرنا ہوگی، چینی وزارت خارجہ

پندرہ اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگار کا سوال تھا کہ چودہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 18 اراکین کا انتخاب کیا، جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے گرین فیلڈ نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے محافظوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کھل کر مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توجہ افغانستان ، میانمار ، چین ، ایتھوپیا ، شام اور یمن کی صورتحال پر ہوگی.  اس حوالے سے چین کا تبصرہ کیا ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ تین سال پہلے امریکہ نے انسانی حقوق کی کونسل سےاپنے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن اب تک ہمیں  یاد ہے۔ اب ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے عملی اقدامات کے ساتھ کثیرالجہت پسندی کی راہ  پر عمل کرنے ، تعمیری مکالمہ کرنے اور تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے اور انسانی حقوق سے متعلق کام کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرسکے گا۔ جیسے ہی امریکہ منتخب ہوا ، اس نے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تنقید کی ،امریکہ کو اپنی روش ترک کرنا ہوگی۔ اگر امریکہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ،  دوہرا معیار اپناتا رہے گا اور انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دے گا اور دوسرے ممالک پر بے بنیاد الزامات  لگائے گا،تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔