Official Web

اثاثہ جات کیس: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو نے گذشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔