Official Web

پی ڈی ایم کا اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔ 

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ہوا، اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، حافظ حمد اللہ، اویس نورانی اور دیگر رہنما شریک تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جانی تھی،  پوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بھی زیر غور کیا جانا تھا۔

اجلاس کے آغاز میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور پرویز ملک مرحوم کے لئے دریائے مغفرت کی، اجلاس کو مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔