Official Web

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

مسقط: آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے، 16 امپائرز کے ساتھ 4 ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے، یہ میچ آفیشلز 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ اور سپر 12 راؤنڈ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ٹی ٹوینٹی ایونٹ کے ریفریز میں  ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے اور سری ناتھ شامل ہیں، جب کہ امپائرز کی فہرست میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں۔