Official Web

کاروباری حجم کم رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن

کاروباری حجم کم رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس آج 172 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 44 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 552 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز  بازار میں آج 26 کروڑ حصص کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 846 ارب روپے ہوگیا ہے۔