Official Web

متھیرا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر متھیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا۔

فوٹو : اسکرین شاٹ
فوٹو : اسکرین شاٹ

متھیرا نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی۔