Official Web

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز

کراچی: پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کریں گے۔

مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا، مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔