Official Web

انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظور

پاکستان تحریک  انصاف نے متنازع انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک قومی اسمبلی سے منظور کرالی۔

تحریک  منظور کیے جانے کے خلاف مسلم لیگ ن،  پیپلز پارٹی سمیت  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے  ارکان احتجاج کرتے رہ گئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق  بل حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

دوسری جانب بل پیش کرنے کی تحریک کی منظوری کے خلاف مسلم لیگ ن اور پی پی پی اراکین  حکومت پر برس پڑے۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی چوری شروع ہوگئی ہے۔

ادھر  پیپلز پارٹی کے  سینئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ ہم سب کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات پر قانون سازی چاہتے ہیں جبکہ حکومت بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔