Official Web

وزیر اعظم کا ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا جبکہ یہ اجلاس  2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اورانتخابی اصلاحات پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات ہوگی۔