Official Web

شی جن پھنگ کی طرف سے چونگ گوان چھون فورم2021 کے لیے تہنیتی پیغام

چوبیس ستمبر کو ،چینی صدر شی جن پھنگ نے  چونگگوان زون فورم 2021 کے لیے ایک ویڈیو پیغام میںنشاندہی کی کہ اس وقت ، دنیا میں بڑی تبدیلیاں سامنے آ ہی ہیں ، کووڈ۱۹ کی وبا کا اثر وسیع اور دور رس ہے  اورعالمی معاشی بحالی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔تمامممالک کو چاہیے کہ  سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوطکریں اور اہم عالمی مسائل کو سائنسی اور تکنیکی جدت کے ذریعے مشترکہ طور پر حل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چونگ گوان چھون چین کی پہلی خود اختیار قومی  انوویشنپائلٹ  زون ہے  اور چونگ گوان چھون فورم عالمیسطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاونکے لیے  قومی سطح کا پلیٹ فارم ہے۔ چینی حکومت چونگ گوان چھون کے   نئے دور کی پائلٹ اصلاحات کی حمایت کرتی ہےتاکہ  ، اعلی معیار کے سائنس اورٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تیزی لائی جا سکے  اور سائنساور ٹیکنالوجی کی جدت میں عالمی تبادلے اور تعاون کوفروغ دیا جا سکے۔

چونگ گوان چھون فورم 2021 ، چوبیس ستمبر کو  بیجنگمیں شروع ہوا ، جس کا موضوع ہے"دانش مندی ،صحت ، اور کاربن نیوٹرل۔ چین کی وزارتِ  سائنساور ٹیکنالوجی  ، چینی اکیڈمی آف سائنسز اور چینی ایسوسیایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی فورم کےمشترکہ میزبانہیں۔