Official Web

تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کیلئے ایک ہی چارجر لانے کا فیصلہ

یورپی یونین نے تحفظِ ماحولیات اور الیکٹرانک فضلے میں کمی کے لیے موبائل فون سمیت تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی اسٹینڈرڈ سی ٹائپ چارجر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے الیکٹرانک صنعت کو اسٹینڈرڈ چارجر تیار کرنے کے لیے 24 ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

اسٹینڈرڈ سی ٹائپ چارجر موبائل فون، ٹیبلٹ،گیم کنٹرولر، بیٹری اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ہو گا۔