Official Web

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ایٹمی آبدوز معاہدے کے حوالے سےچینی وزارت خارجہ کا ردعمل

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ایٹمی آبدوز معاہدے کےحوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے 22 ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اقدام نے علاقائیکشیدگی میں اضافہ کیا ، ہتھیاروں کی دوڑ کی حوصلہ افزائی کی ،علاقائی امن و استحکام کو خطرے  سے دوچار کیا اور بین الاقوامیجوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

چاو لی جیان نے کہا کہ چین تینوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہعالمی برادری کی آواز سنیں ، پرانی سرد جنگ کی زیروسم سوچ اورتنگ نظری کے حامل  جغرافیائی سیاسی تصورات کو ترک کریں ،اپنے غلط فیصلے منسوخ کریں ، جوہری عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامیذمہ داریوں کو دیانتداری سے پورا کریں اور علاقائی امن اوراستحکام کے قیام میں مدد دینے والے اقدامات کریں ۔

چاو لی جیان نے مزید کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو وقتکے تقاضوں کے مطابق امن اور ترقی کے رجحان پر عمل کرناچاہیے اور چھوٹے چھوٹے گروہوں اور حلقوں میں شامل ہونےکی روش کو ترک کرنا چاہیے۔