Official Web

چین کا امریکہ اور آسٹریلیا پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کی موثر نگرانی پر زور

اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل کےاڑتالیسویں اجلاس میں مرسینیری ورکنگ گروپکے ساتھ بات چیت کے دوران چین کے اقوام متحدہ جنیوا  مشن  کے وزیر ،جیاگ دوانگونگ نے امریکہ اور آسٹریلیا پر پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کی موثر نگرانی پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ چینکو  امریکہ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں نجی فوج اور سیکورٹی سروسز کی شفافیت ، نگرانیاور جوابدہی کے فقدان پرتشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین نے  دوسرے ممالک میں بغیر کسی وجہ کے عام شہریوں کا قتل عام کیا مگرامریکہ میں انہیں معافی دے دی گئی ۔آسٹریلیا کےغیر ملکی حراستی مرکز ایک طویل عرصے سے  تارکین وطن کی ایکبڑی تعداد کو حراست میں لے رہاہے ،وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال حیران کن ہے۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کے حراستی مراکز میں رہائشی حالات  بہت خرابہیں اور وقتا فوقتا غیر معمولی اموات ہوتی ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے متعلقہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کی موثر نگرانی کےاقدامات نہیں اپنائےجس سےدوسرے ممالککے شہریوں اور تارکین وطن کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ چین امریکہ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا حقیقی معنوں میں احترام کریں ، انہیں فروغ دیں اور ان کا تحفظ کریں۔ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کی سرگرمیوں کی موثرنگرانی کے لیے عملی اقدامات کریں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکیں اور ان خلاف ورزیوں کےذمہ داران  سے جوابدہی کریں۔