Official Web

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔

صابن، ٹشو پیپر، ٹائلٹ کلینر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی۔ ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے تک اضافہ ہوا۔ کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے تک بڑھادی گئی ۔
ٹشو پیپر کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا۔ 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے بڑھا دی گئی۔ ایک لیٹر فنائل کی بوتل میں 6 روپے مہنگی ہو گئی۔ 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے فوری اطلاق کردیا گیا۔