Official Web

چین کی سائنوفارم کووڈ- 19 ویکسین ملائیشیا پہنچ گئی

بیس تاریخ کو ملائیشیا میں چینی سفارت خانے نے سرکاری سوشلمیڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم اورملائیشیا یونائیٹڈ فارماسیوٹیکل نےکووڈ– 19 ویکسین سے متعلق ابتدائیتعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحتسائنوفارم کووڈ– 19 ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملائیشیا کو فراہمکرے گی۔ ان میں سے ، ویکسین کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے ملائیشیاپہنچی ہے۔ ویکسین کے میدان میں چین اور ملائیشیا کے درمیانقریبی تعاون کی یہ ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

ملائیشیا میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین ملائیشیا کی ضروریاتکے مطابق کووڈ– 19 ویکسین کی فراہمی جاری رکھے گا اور ملائیشیاکے قومی ویکسینیشن پلان اور قومی بحالی کے منصوبے کو مزیدآگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔