Official Web

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 2022ء تک شمالی کوریا کی رکنیت معطل کردی

لوزان: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی )  نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت  نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کا کہنا ہے کہ  ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کردی گئی ہے۔

آئی او سی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی آئی او سی سے معطلی 2022 کے آخر تک برقرار رہے گی ۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کی صورتحال کے سبب اپنے ایتھلیٹس اولمپکس میں نہیں بھیجے تھے۔