Official Web

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

لاہور: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 825 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جس کے بعد فی تولہ کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر96ہزار 365 روپے ہے۔