Official Web

لاس اینجلس میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

لاس اینجلس میں امریکی نیوی کا ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی کی جانب سے ملٹری ہیلی کاپٹر  میں سوار  5 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

 

امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا جس دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

دوسری جانب حکام امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: