Official Web

چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کا افغان پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

افغانستان پر طالبان کے تسلط کے بعد متعدد افغان پناہگزین اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ ۲ ستمبر کوچائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کے نامہ نگاردانیال خان نے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر پناہگزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا۔

پاکستان کے جنوب مغرب میں صوبہ بلوچستان میں پاکافغان سرحد پر سپن بولدک  بندرگاہ سے 90 کلومیٹر کےفاصلے پر واقع یہ پناہ گزینوں کا کیمپ پاکستان میں موجودافغان پناہ گزینوں کے ان ۵۴کیمپس میں سے ایکہےجن کیمپس میں دس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین آبادہیں۔

اقوام متحدہ کی مدد سے سال دو ہزار دو سے اب تکتقریباً چالیس لاکھ  افغان پناہ گزین اپنے آبائی وطن واپسلوٹ چکے ہیں۔

محمد آغاعیشا زئی۲۵ سال کی عمر میں افغانستان سے نکلآئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ نے انہیں ہر چیز سےمحروم کر دیا ہے۔جب محمد آغاکو گھر واپس جانے کاموقع ملا  تب افغانستان امریکی جارحیت کا شکار ہو چکاتھا۔ اسی وجہ سے ان کی امید ٹوٹ گئی۔بیس سال بعدافغانستان غیرملکی قبضے سے آزاد ہو گیاہے۔آغا عیشا زئیکا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے انہیں گھر واپس لےجانے کا وعدہ کیا ہےاور وہ افغانستان واپس جانا چاہتےہیں۔

امریکہ نے  ۲۰۰۱ میں افغان جنگ کا آغاز کیا تھا اور کئیبرسوں تک جاری رہنے والی  اس جنگ میں لاکھوں افرادبے گھر ہوئے ۔