Official Web

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر حالات، یکطرفہ بھارتی اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے کشمیریوں مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور خطہ کشمیر کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد جموں و کشمیر میں سیکورٹی و ترقی کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

%d bloggers like this: