Official Web

دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے لیے تعاون ہی واحد راستہ ہے ،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

چینی ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے یکم ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے چین کے شہر تھیان جن میں چین۔امریکہ موسمیاتی تبدیلی مذاکرات میں شریک امریکی صدر کے  خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امورجان کیری  سے بات چیت کی۔ وانگ ای نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین۔ امریکہ تعلقات میں تیزیسے بگاڑ آیا ہے اور سنگین مشکلات لاحق ہیں۔ اس کیوجہ یہی ہے کہ امریکہ نے چین کےحوالے سے ایک بڑااسٹریٹجک غلط فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کو خطرہ اور حریف سمجھنا چھوڑ دے اور دنیا بھرمیں چین کو محدود کرنے اور دبانے کی کوششیں ترک کرے۔

وانگ ای نے کہا کہ دو بڑے ممالک کی حیثیت سےچین اور امریکہ کے لیے تعاون ہی واحد راستہ ہے۔ یہعالمی برادری کی امید بھی ہے۔ چین اور امریکہ نے دو طرفہ شعبوں اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر موثر تعاون اور بات چیت کی ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے حقیقی مفاداتلائے گئے ہیں۔ امریکہ کو ٹھوس اقدامات سے چین۔امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔ چین ۔امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے تعاون کو چین ۔امریکہ تعلقات کے مجموعی ماحول سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔امریکہ کو چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو دوبارہمعمول کے ٹریک پر واپس لانے کے لیے مثبت اقداماتکرنے چاہئیں۔