Official Web

ویکسی نیشن کرانے کے باوجود فرح خان کورونا کا شکار

ممبئی: ویکسی نیشن کرانے کے باوجود معروف ہدایت کار و کوریو گرافر فرح خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

فرح خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔
ہدایت کار وکوریوگرافر نے کہا کہ میں کورونا کا شکار اس لیے ہوئی کیونکہ میں نے کالا ٹیکا نہیں لگایا تھا، ڈبل کورونا ویکسین لگوانے اور زیادہ تر ویکسینیٹڈ لوگوں کے ساتھ رہنے کے باوجود مجھے کورونا ہوگیا۔
فرح خان نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ رہنے والے تمام لوگوں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور میرے لیے دعا کریں۔