Official Web

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں  محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ  کیا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔