Official Web

"کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات ” کے عنوان سے اہم دستاویز کا اجرا


کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِتشہیرنے۲۶ اگست کو کمیونسٹ پارٹی آفچائنا کے تاریخی مشن اور خدمات کے عنوان  سے ایکاہم دستاویز کا اجرا کیا۔ 

اس دستاویز  میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ سوسالوں میں ، سی پی سی اور اس کی قیادت میں ،چینی عوام کیطرف سے کی جانے والی تمام تر  جدوجہد ، قربانیاں اور کوششیںچینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ہیں۔

دستاویز میں بیان کیا گیا ہے کہ سی پی سی عوام کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے  اور ہمیشہ عوام کے مفادات کواولین ترجیح دیتی ہے۔ سی پی سی سماجی ترقی کے بنیادی ضوابط کااحترام کرتی ہے  اور تاریخ  میں عوام کے بنیادی کردار کا احترامکرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ،سی پی سی عظیم اہداف کے ساتھ وسیع ترعوامی مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔
سی پی سی کا  چین جیسے بڑے ملک میں تمام عوام کو متحد کر کےبارہا مشکلات اور بحران کو دور کرنے کا راز ، پارٹی کا اعلیمعیاری اتحاد ، رہنمائی اور حکمرانی کی مضبوط صلاحیت ہے۔علاوہازیں سی پی سی خود اپنے اندرونی انضباط پر بھی بہت اہمیتدیتی ہے۔
سی پی سی نہ صرف چینی عوام کے فلاح و بہبود بلکہ بنی نوعانسان کی ترقی کے لیے بھی جدوجہد کرتی ہے۔خواہ عالمیصورتحال میں کیسی ہی تبدیلی آئے، سی  پیسی امن،ترقی،انصاف،مساوات،جمہہوریت اور آزادی پر مشتمل مشترکہ انسانی اقدارپر عمل پیرا رہی ہے اور ہمیشہ انسانی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی آئی ہے۔