Official Web

پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، مشیر تجارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے.

اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام کاروبار میں آسانیوں کے 7 ویں اصلاحاتی پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے، سرمایہ کاری لانے کیلئے کاروبار میں آسانیوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو دو سال پہلے نہیں تھا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کوروںا وبا پر قابو پایا ہے، پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، جب یہ حکومت آئی تھی تو ڈی انڈسٹریلائزیشن تھی جسے ہم صنعتی پیداوار میں اضافے کی طرف لائے، خام مال کی درآمد میں اضافہ ہورہا ہے۔