Official Web

چین نے خفیہ اداروں کے ذریعے وائرس سراغ کے اقدام کو سائنس کی نفی قرار دیا ہے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو امریکی خفیہ اداروں کے ذریعے وائرس سراغ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں  کہ خفیہ اداروں کے ذریعے وائرس سراغ کا اقدام بذات خود سائنس کی نفی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد امریکہ نے اس وبا کے خلاف جنگ کو سیاسی  رنگ  دیا  ، جس سے امریکہ دنیا میں متاثرہ کیسز اور ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے بڑا ملک بن چکا ہے  ، اور امریکی عوام نے بھی  بھاری قیمت ادا کی ہے۔اس وقت   امریکہ نے محض  اپنے  ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے  خفیہ ایجنسیوں کو  نام نہاد وائرس تحقیقات  کے لیے استعمال کیا ہے جس سے بین الاقوامی تعاون کمزور ہوا ہے۔ عالمی برادری نے اس پر سوالات اٹھائے ہیں اور اس کی مخالفت کی ہے ۔ ہم امریکہ  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  امریکی عوام سمیت دنیا کے دیگر عوام  کی زندگی اور صحت کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ  بند کرے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے سائنسی  انداز میں وائرس سراغ  کے راستے پر واپس آئے ۔