Official Web

سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی، مریم نواز کا سیالکوٹ ضمنی الیکشن پر ردعمل

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کا پتا تب چلے گا جب الیکشن ہونگے، سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔

سیالکوٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج کی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں، اس لئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاء اللہ جلد ووٹ کو عزت مل کر رہے گی۔