Official Web

چینی وزارتِ خارجہ کی چین پاک وزرائے خارجہ مذاکرت سے متعلق بریفنگ

۲۶ جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں وزارت کے  ترجمان چاو لی جیان نےچینی وزیرخارجہ وانگ ای اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کے درمیان چینی شہر چھنگ دو میں منعقدہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

چوبیس جولائی کو چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے چھنگ دو شہر میں اسٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد کیا۔ فریقین نے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  پاکستان میں حالیہ دنوں چینی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان اور  زخمی ہونے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ۔فریقین نے انسداد وبا کے دو طرفہ تعاون کو سراہا اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے عالمی و علاقائی امور میں تعاون کو مضبوط بنانےنیز  بالادستی اور یک طرفہ پسندی کی مخالفت کا عہد کیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  مرکزی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی جائے گی۔ چاولی جیان نے کہا کہ   جنوبی ایشیا میں امن ، استحکام، تعاون اور خوشحالی کا تحفظ مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے، دونوں ممالک نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ  افغان امورپر مشترکہ کارروائی کی جائے گی۔