Official Web

یورپ کو چین چیلنج مرکزی خیال کے دوران اپنی اسٹریٹجک خودمختاری کی وضاحت کرنی ہوگی،ماہرین

بیجنگ(شِنہوا)ماہرین نے واضح کیاہے کہ یورپ کو اپنی اسٹریٹجک خودمختاری کی تصدیق کرنی چاہئے کیونکہ امریکہ  جی سیون اورشمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم(نیٹو)پر چین چیلنج کا مرکزی خیال مسلط کررہاہے۔

فرانسیسی اخبار  لے مونڈے نے حالیہ مضمون میں مزید کہاہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے جون کے وسط میں یورپی دورے نے ایک غیر ملکی جغرافیائی سیاسی  جدت کی نشاندہی کی، چین،بحرالکاہل کی طاقت بحر اوقیانوس کے زون کی سلامتی سے متعلق  چیلنجز میں شامل تھاجونیٹو کی تاریخ میں نیاہے۔

ان خیا لات کا اظہار  سیاسی سا ئنسدان نکول گینیسوٹو نے گزشتہ ہفتے پیرس میں مقیم ایک آزاد تھنک ٹینک جیکس ڈیلرز انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ سیمینار  میں کیا۔

مضمون میں ان کے حوالے سے بتایاگیا کہ چونکہ بائیڈن یورپ میں امریکی عزائم کی توثیق کرتے رہتے ہیں لہٰذا یہ یورپ کیلئے بائیڈن کی  دلکشی کو قبول کرنے اور چین مخالف موقف میں امریکیوں کے پیچھے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتا ہے لیکن یہ یورپی عوام کیلئے ایک نشہ ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اٹلی کے ماہر ریکارڈو پیری سیچ نے کہا کہ یورپی یونین کے چین میں مخصوص مفادات ہیں ، ایک ایسا ملک جس کے ساتھ وہ امریکہ کی نسبت زیادہ تجارت کرتا ہے، یورپی ممالک  کو  چینی چیلنج  کا سامنا کرتے ہوئے   اسٹریٹجک خودمختاری اور یکسانیت کی وضاحت کرنی ہوگی۔