Official Web

بی آر آئی تعاون عالمی وبا کے بعد بین الاقوامی معاشی بحالی کیلئے اہم ہے،پاکستانی ماہر

اسلام آباد(شِنہوا)سیاسی معاشیات کے ایک پاکستانی ماہر نے کہاہے کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)عالمی وبا کے بعد کے دور میں عالمی معاشی بحالی اور تعاون،اتحاداورمشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو کرانسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کیلئے بہت اہم ہے۔

اسلام آباد کے تھِنک ٹینک پائیدارترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں چائنہ مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر شکیل احمد رامے نے شِنہوا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سب کی جیت کے اصول پر مبنی وسیع تر تعمیری سرگر میاں وقت کی ضرورت ہیں تاکہ ابھی تک بڑھتی ہوئی عالمی وبا کے باعث آنے والی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ چین مشترکہ بھلائی  کی خاطر بی آر آئی نافذ  کرنے کیلئے بہت پرعزم ہے جس کا ثبوت ایشیابحر الکاہل کے خطہ میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پرحالیہ اعلیٰ سطح کی کانفرنس کا انعقاد ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ(کانفرنس)عالمی تعاون اور پائیدار بحالی اور ترقی کیلئے چین کا مضبوط عزم ظاہر کرتی ہے،چین نے بی آر آئی ممالک کیلئے اپنی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے،چین عالمی بحالی کیلئے منڈی کے مواقع،سرمایہ کاری کے مواقع اورنمو کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔

بی آر آئی کو ایک فعال تعمیری معاشی تعاون کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے رامے نے کہا کہ عالمی معاشی رکاوٹوں اور دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود چین نے اس انیشی ایٹو کو نہیں روکا اور مختلف ممالک بالخصوص کم ترقی یافتہ ممالک میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے کہاکہ جب دنیا کو نوول کروناوائرس کی وجہ سے شدید معاشی بحران کا سامنا تھا تب چین نے بی آر آئی پروگرامز پر سرمایہ کاری جاری رکھی اورپاکستان سمیت متعدد ممالک کو انتہائی ضروری مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے علمبردار منصوبہ چین پا کستان اقتصادی را ہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں نے نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران مستحکم طر یقے سے پیشرفت کی۔ منصوبوں نے ملا زمت کے مواقع فرا ہم کئے جو کہ  مشکل وقت میں ایک بڑی مدد تھی۔

انہوں نے کہا کہ عا لمی وبا کے دوران پا کستان اور چین نے زراعت، سائنس وٹیکنا لوجی اور توانا ئی کے شعبوں میں تعاون کو وسیع کیا۔سی پیک کے تحت خصو صی اقتصادی زونز میں پا کستان کی صنعتی ترقی اور قومی معیشت کو فروغ دینے کے لئے کام تیزی سے جا ری ہے۔