Official Web

چین نے روایتی انقلابی وسائل کے تحفظ کیلئے کیسزجاری کردیئے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ استغاثہ اور وزارت برائے سابق فوجی امور  نے اتوار کے روز انقلابی وسائل کے تحفظ کیلئے 14روایتی عوامی مفاد کے مقدمات جاری کردیئے ہیں۔

سپریم عوامی استغاثہ(ایس پی پی) کے سینئر استغاثہ ہو وی لی نے کہاہے کہ یہ کیسز انقلابی مقامات اور انقلابی شہدا کی رہائش گاہوں اور یادگاری مقامات کے حوالے سے ہیں۔

ہو کے مطابق مقدمہ سے نمٹتے وقت استغاثہ نے قانونی چارہ جوئی سے قبل مشاورت، عوامی سماعت، استغاثہ کے مشورے اور گول میز کانفرنسوں سمیت  تحفظ  کے مختلف وسائل استعمال کئے۔

ہو نے مزید کہا کہ انہوں نے اس عمل کے دوران ثقافتی باقیات، سابق فوجیوں کے امور، ماحولیاتی تحفظ اور شہری امور سے متعلق حکام کے ساتھ بات چیت  اور تعاون بھی تیز کردیاہے۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک بھر کے استغاثہ نے2019سے 2021 تک ثقافتی باقیات اور ورثہ سے متعلق عوامی مفادکی قانونی چارہ جوئی کے 5ہزار800سے زائد کیسز نمٹائے ہیں۔

اس عرصہ کے دوران قانونی چارہ جوئی  سے قبل مشاورت کیلئے4ہزار800 سے زائد تجاویز ارسال کی گئیں اور60 سے زائد شہری اور انتظامی مفاد عامہ کے مقدمے درج کئے گئے۔

وزارت برائے سابق فوجی امورِ  کے ایک عہدیدار لی گوئی گوآنگ نے سپریم عوامی استغاثہ  کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاتاکہ ہیروز اور شہدا کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور ان کے یادگاری مقامات کے تحفظ کیلئے کوششوں کو فروغ دیا جاسکے۔

ہو نے کہا کہ متعلقہ عوامی مفادات سے متعلق قانونی چارہ جوئی  کی نگرانی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔