Official Web

چین کا صنعتی منافع پہلے پانچ ماہ کے دوران 83.4 فیصد بڑھ گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں نے سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں مارکیٹ طلب کی بحالی اور کاروباری کارکردگی میں بہتری کے دوران اپنے منافع میں مستحکم توسیع برقرار رکھی ہے ۔

قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 30 لاکھ 90 ہزارامریکی ڈالرز) کا سالانہ کاروبار کرنے والی صنعتی کمپنیوں نے اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 34کھرب 20 ارب یوآن کا کاروبار کیا ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 83.4 فیصد بڑھ گیا ہے ۔

بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں سال 2019 کی سطح کی نسبت  ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران 48 فیصد تک اضافہ ہوا۔ قومی بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ اس اضافے نے جنوری تا مئی عرصہ کے دوران سال 2020 اور 2021 کی اوسطاً نمو 21.7 فیصد کردی ہے ۔

صرف مئی میں ہی بڑی صنعتی کمپنیوں کا منافع  ایک سال قبل کی نسبت 36.4 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 829.92 ارب یوآن ہو گیا تھا۔