Official Web

ایشیامیں چین کوامریکہ کا بڑا شراکت دار سمجھا جاتا ہے،سروے

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی وزارت خارجہ کے ایک سروے میں انکشاف کیاگیا  ہے کہ امریکی رائے عامہ کے متعدد سرکردہ لوگ ایشیامیں ممالک کے تجارتی تعلقات کی بنیادپرچین کوامریکہ کا اہم شراکت دارسمجھتے ہیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ دسمبر2020سے جنوری2021 کے درمیان منعقد کئے گئے سروے کے مطابق جب ان سے ایشیائی اور قریبی ممالک میں سے "امریکہ کا سب سے اہم شراکت دار” منتخب کرنے کاکہا گیا تو مختلف شعبوں کے200رائے عا مہ کے ما ہرین میں سے35فیصدنے چین جبکہ 33فیصدنے جاپان  کاانتخاب کیا۔

سروے میں چین کو منتخب کرنے کی شرح ایک سال قبل ہونے والی رائے شماری سے18فیصد  نمایاں طورپر زیادہ ہے جبکہ جاپان کاانتخاب کرنے والے لوگوں کی تعداد42فیصدسے کم ہوگئی۔

دریں اثناء سالانہ سروے کے جواب دہندگان میں سے9فیصد نے آسٹریلیا کا انتخاب کیا جبکہ جنوبی کوریا7 فیصد کے ساتھ چوتھے درجے پرہے۔

سروے میں شامل وہ لوگ جنہوں نے چین کو سب سے اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے،ان میں5میں سے 4 نے معاشی عوامل قرار د ئیے جس میں56فیصد نے تجارتی تعلقات اور23فیصد نے ملک کی معاشی طاقت کو وجہ قرار دیا۔