Official Web

ہانگ کانگ کی آئندہ نسل خلابارے خواب پورے کرنے کیلئے تیار

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ میں قمری مٹی کی نمائش بارے مالیاتی مرکز میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں  مین لینڈکے اعلیٰ  خلائی سائنس دانوں نے اپنا دورہ مکمل کر لیا،اس دوران انہوں نے جا معات اور اسکولوں کا دورہ کیا اور نوجوان لوگوں کے اُڑنے کے خوابوں کی حوصلہ افزائی کی۔

طالب علم چھینگ وائی شِنگ نے  اپنے اسکول ہیپ ووہ کالج میں قومی قمری تحقیقاتی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے چیف ڈیزائنر ہو ہاؤ کے لیکچر میں شرکت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سائنسدان کو خبروں میں دیکھنے کی نسبت بذات خوددیکھنا بالکل مختلف ہے۔

تقریر کے آخر میں ہونے کہاکہ ہر نسل کااپنا خواب ہوتا ہے اورانہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ  قومی تجدید کے چینی خواب کو پورا کریں اور ملک کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔

چھینگ جونیئر ہائی اسکول کے اپنے پہلے سال میں   ہوکے بیانات سے متاثر  ہو ئے۔  اگرچہ انہوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیق یقینی طور پر ان کے زیرغورہے۔

 ہانگ کانگ کے ایک پرائمری اور سیکنڈری اسکول پوئی  کیو کالج کے طلباکو یہ جان کربہت خوشی ہوئی کہ خلائی سائنسدان ان سے ملنے والے ہیں۔انہوں نے ایرواسپیس کی جانب مختلف طرح،  پینٹنگز ، چاند کا دوربین سے مشاہدہ کرنے، راکٹ سے چلنے والی معلومات کی تلاش بارے اپنا جوش ظاہر کیا۔ان میں11سالہ سنتھیا چھیانگ بھی شامل تھیں۔

چھیانگ ہمیشہ کائنات سے مسحور رہی ہیں اور حال ہی میں چین کی انسان بردار خلائی پرواز سے متعلق اپنی پسندیدہ کتاب دوبارہ پڑھی۔

انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ چین کاخلائی تحقیقاتی راستہ آسان نہیں تھا، ہم نے دیر سے شروعات کیں  لیکن ہم نے تیزی سے ترقی کی ہے۔