Official Web

چین نےمریخ محقق تیان وین-1 کی نئی ویڈیوز ، تصاویر جاری کردیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) نے اتوار کے روز ملک کے مریخ محقق  تیان وین-1 کی سرخ سیارے پر لینڈنگ اور  کھوج بارے نئی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردی ہیں ۔

ان ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لینڈنگ روور اپنا پیراشوٹ کھولتے ہو ئے  مریخ کی سطح پر اترتا ہے ، اور اس کا مریخ روور ژورونگ اپنے لینڈنگ پلیٹ فارم سے دور جاتے ہوئے زمین پر حرکت کررہا ہے۔

ان تصاویر میں مریخ لینڈاسکیپ اور روور کے پیچھے رہ جانے والے نشانات شامل ہیں۔

27 جون کی صبح تک  تیان وین-1 مشن کا آربیٹر 338 دنوں سے مریخ کے گرد چل رہا ہے اور اس کا زمین تامریخ فاصلہ تقریباً 36 کروڑ کلومیٹر ہے۔

مریخ کا روور ژورونگ42 مر یخ کے دنوں سے مریخ پر کام کر رہا ہے اور اس نے مجموعی طور پر 236 میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

ژورونگ منصوبے کے مطابق اپنی نقل و حرکت ، کھوج اور سائنسی تحقیق کا مشن جاری رکھے گا۔

آربیٹر ریلے مدار میں اپنا کام جاری رکھے گا ، روور کی سائنسی کھوج کے لئے ریلے مواصلات فراہم کرتا رہے گا جبکہ اس کےساتھ ہی اپنے سائنسی انکشافات کی کارروائیاں بھی سرانجام دیتا رہے گا۔