Official Web

چین، شہری ہوا بازی صنعت کی مستحکم سرگرمیاں جاری

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے مئی میں ثابت قدمی سے اپنی کا رروائیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں ۔

چین میں قائم شہری ہوا بازی کے اعداد و شمار کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ویری فلائیٹ کی جانب سے اس صنعت بارے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق  چینی ہوائی اڈوں نے گز شتہ ماہ بیرون ملک جانے والی 3 لاکھ 96 ہزار 500 پروازیں نمٹا ئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.34 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 63.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اُن ہوائی اڈوں میں سے  جس پر ایک کروڑ مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے ،ان میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو بائیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ بیرون ملک جانے والی پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں ، جبکہ ووہان تیان ہی بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر 463.88 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ بیرون ملک جانے والی پروازیں ریکارڈ ہوئیں۔