Official Web

چین ،ڈاک کے شعبے نے پہلے 5 ماہ میں مستحکم شرح نمو برقرار رکھی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈاک کی صنعت میں  سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران کاروباری آمدن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

ریاستی پوسٹ بیورو کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  اس شعبے کی مشترکہ کاروباری آمدن مجموعی طور پر 502.24 ارب یوآن (تقریباً 77.57 ارب امریکی ڈالرز) تھی، جو گزشتہ سال کی نسبت 24.3فیصد زیادہ ہے ۔

صرف مئی میں ہی ڈاک کے شعبے نے مجموعی طور پر 105.19 ارب یوآن  آمدن حاصل کی جس میں ایک  سال قبل کے مقابلہ میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی کورئیر کمپنیوں نے جنوری سے مئی تک 39.65ارب پارسلز نمٹائے ، جو 50.1 فیصد کے تیزتر اضافے کی نشاندہی کر تے ہیں ۔ اُن کی مشترکہ کاروباری آمدن ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29.7 فیصد اضافے کے ساتھ 392.58 ارب یوآن ہوگئی ہے ۔