Official Web

بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، پاکستان اور چائینہ کے درمیان غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت سمت جا رہا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہیں، آپ معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔
عید قرباں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر جانوروں کی قربانی کی اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عید قرباں ہمیں ان لوگوں کا احساس دلاتی ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے، لوگوں کو چاہیے گوشت فریز میں رکھنے کی بجائے مستحق افراد میں تقسیم کریں۔