Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کی ملک میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں انسدادسیلاب اور  سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کی امداد کے حوالے سےاہم ہدایات جاری  کیں ۔

انہوں نےکہا کہ حالیہ دنوں صوبہ حہ نان اور دوسرے  علاقوں میںمسلسل شدید بارشوں کے سبب  جن جو شہر کے داخلی علاقےبھی سیلاب کی زد میں آئے  ہیں۔ متعدد دریاوں اور ندی نالوںمیں پانی کی سطح خطرے کے درجے سے تجاوز  کر چکی ہے  ، چندڈیمز  کے بندبھی ٹوٹ چکے ہیں ۔ کچھ جگہوں پر ریلوے آپریشنمعطل کردیا گیا ہے ، اور پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، جس سےبھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ انسداد سیلاب کی  صورتحالانتہائی شدید ہے ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف سطحوں کے سرکاری اہلکاروں کوعوام کی جانی اور مالی سلامتی کو اولین حیثیت دینی چاہیئے  ، متاثرہافراد کے لیے بہتر  انتظامات کیے جائیں ۔ فوج اور پولیس کو بھیاس عمل میں اپنا کردار نبھانا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ متعلقہاداروں کو رابطہ سازی سے  بنیادی تنصیبات کے تحفظ ، بارش کیپیش گوئی ، طوفان ، برساتی نالوں ، مٹی کے تودے گرنے  وغیرہسے متعلق "ابتدائی انتباہ”  پر زور  دینا چاہیئے اور  انسداد سیلاباور امدادی امور کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اختیار کیےجائیں ۔