Official Web

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا  تیسرا اور  آخری معرکہ آج مانچسٹر میں ہو گا، سیریز ایک، ایک میچ سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے حساب چکتاکرتے ہوئے  پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

فیصلہ کن میچ کیلئے دونوں ٹیمیں مانچسٹر پہنچ گئی ہیں ، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور ان فٹ ہیں وہ   بائیں پیر میں کھینچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے  جبکہ  تیسرے مقابلے میں بھی  اُن کی شرکت مشکوک ہے۔

 واضح رہے  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔